اسلام آباد،جڑانوالہ ( آن لائن) ملک بھر میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 90 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کیدوران 16 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کورونا کے مزید 90 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.55 فیصد ہو گئی۔
جبکہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، این ا?ئی ایچ کے مطابق کورونا سے متاثر 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں 53 کروڑ 9 لاکھ 48 ہزار 556 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ عالمی وبائ سے ہلاکتوں کی تعداد 63 لاکھ 9 ہزار 677 ہو چکی ہے جبکہ 50 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 629 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانبحکومت پنجاب نے مونکی پاکس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گا، ویکسین کو ہیلتھ کیئر ورکرز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا، ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر پیر سے پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی مونکی پوکس پر ٹریننگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ڈاکٹرز کو مونکی پوکس کے علاج پر تربیت دی جائے گی۔