جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق فیصلہ دل پر پتھر رکھ کرکیا، وزیراعظم شہبازشریف

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کیلئے جس ریلیف پیکج کااعلان کیا گیا ہے یہ ان کا حق تھا، ماہانہ 28ارب روپے قومی خزنے سے خرچ سے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوںلوگوں کو ماہانہ 2ہزار روپے دئیے جائیں گے ،ایٹمی دھماکے کے

وقت نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی بلکہ بڑے اچھے اندازمیں ان کی آپ کی ترغیبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کہا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں،غریب خاندان بے چارے رل گئے ہیں، ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، دوائی نہیں ہے ،علاج کے پیسے نہیں ہیں،کاروبار اور نوکری نہیں ہے اورمہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دل پر پتھر کر پیٹرول کی قیمتیںبڑھانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ماہانہ 28ارب روپے قومی خزنے سے خرچ کر کے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوںلوگوں کیلئے دو ہزار مقررکیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوںکے وقت نواز شریف نے ترغیبات دینے والے ممالک کو دھمکیاںنہیں دیں،دنیا کے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی بلکہ بڑے اچھے اندازمیں کہا کہ آپ کی ترغیبات کا شکریہ لیکن مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ،ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے لیکن پاکستان کے دفاع کے اوپر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…