لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر نیب کے ملزم فواد حسن فواد کو ہی چیئرمین نیب بنانے کا سوچ رہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ مشتری ہوشیار باش، باادب باملاحظہ، ہوشیار کرائم منسٹر کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے مشورہ کر رہے ہیں۔فیاض چوہان نے مزید لکھا کہ نیب ملزم فواد حسن فواد کو چیئرمین نیب بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں۔پنجاب کے سابق صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام اس دلچسپ جملے کے ساتھ کیا ہے کہ “اعلان ختم، پاکستان کا خزانہ ہضم۔