جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں پولیس اہلکار کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دور ان خاتون بد سلوکی پررد عمل

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون کی بدسلوکی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار شہباز نے کہاہے کہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کانسٹیبل شہباز کے ویڈیو بیان کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا کہ لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلانے کی کوشش کی لیکن پولیس کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔پولیس کانسٹیبل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ خاتون بہت زیادہ غلط زبان استعمال کر رہی تھی لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔کانسٹیبل شہباز نے کہا کہ ہمیں اپنی تربیت گاہوں میں سکھایا جاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا، اور یہی آئی جی صاحب کا وڑن بھی ہے کہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو میرے خاندان سے مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، میرے ان افسران نے بھی مجھے فون کر کے شاباش دی جنہیں میں نہیں جانتا تھا، آئی صاحب نے بھی مجھے ذاتی طور پر فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فورس سے اسی جذبے اور اخلاق کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…