اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے تحریک انصاف حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو فراڈ قرار دے دیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام آباد کے درختوں اور سبزے کے ساتھ اس سلوک کی سزا پی ٹی آئی کو یہ ملنی چاہیے کہ وفاقی حکومت ایف آئی اے کے ذریعے ماضی قریب کے سب سے بڑے فراڈ بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنائے، یہ عظیم ترین فراڈ ثابت نہ ہوا تو میرا نام ثاقب نثار رکھ لیں۔