بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عوام نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر واپس پشاور پھینک دیا،مریم نواز

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر واپس پشاور پھینک دیا، چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا،حکومت کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہیے، ہلاکتوں، زخمیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے،

ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی تو انہوں نے ہمیں عمران حکومت سے کیا گیا معاہدہ تھمادیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور گرین ٹاؤن میں شہید کانسٹیبل کی بیوہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،مریم نواز نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی بیوہ اور پانچ بچوں سے مل کر آئی ہوں، خود ماں ہوں، کیفیت سمجھ سکتی ہوں، چھوٹا بچہ نو ماہ کا ہے، کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار عمران خان ہے، کانسٹیبل کی بیوہ اور بچوں کو گھر ہماری حکومت دے گی، شہید کانسٹیبل کے بچوں کے تعلیمی اخرا جات بھی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کو پی ٹی آئی کے رکن نے گولی مارکرشہید کردیا تھا، شہید کانسٹیبل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج ہونا چاہیے، ایک ماں ہوں ان کا غم سمجھتی ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، شہید کی بیوہ نے کہا ان کے پاس گھرنہیں، وزیراعظم شہبازشریف سے بیوہ کو گھر دلانے کے لیے فون پر بات کی ہے، جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں، مذہب کواتنا دہشت گرد نہیں پہنچانتے جتنا یہ پہنچا رہے ہیں، مذہب کواستعمال کرنا یہ گناہِ کبیرہ ہے، عمران خان کومذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جعلی انقلاب کی خاطرخون کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔

یہ انقلاب نہیں انتشار تھا، لوگ پوچھ رہے ہیں چارسالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کوبھی پہچان گئے ہیں، اگرعمران خان کوانقلاب کی اتنی فکرہے تواپنے گھرسے شروع کرے، عمران نے اپنے بچے لندن رکھے ہوئے ہیں، پہلے اپنے بچوں کوحقیقی آزادی دلاؤ پھرقوم کو دلانا، چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا، کیا اب وہ چھ دنوں میں بندے

ڈھونڈے گئے ہیں، انقلاب آگیا لیکن بندے نہیں آئے۔ مریم نواز نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں 4 سالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کو بھی پہچان گئے ہیں، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر دوبارہ بنی گالہ پہنچادیا، شرانگیزی، فتنہ بازی بند کرو، قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے بنی گالہ میں باقی زندگی اللہ،اللہ کرو۔ ریاست مدینہ کا دعوے دارجلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، کل عمران خان کومذہب کا ٹچ دینے کا کہا گیا، قوم

نے یہ ڈرامہ دیکھا، کہتے ہیں راستے بند تھے انقلاب پولیس سے پوچھ کرنہیں آتا، کہتی ہیں عمران 200بندے نہیں نکال سکے۔ پنجاب کی عوام نے ان کو ابسولیٹلی ناٹ کہہ دیا ہے، ان کا انتشار، فتنہ ایکسپوز ہو گیا ہے۔، ہم نے لاہورکے شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ معاہدے کی وجہ سے اگر آج پٹرولیم اور بجلی قیمتیں نہیں بڑھائیں تو ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے، ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے کا نام عمران خان ہے۔ اگر آئل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے،

ا?ئی ایم ایف سے مذاکرات کیے تو انہوں نے ہمیں اتنا بڑا پرچہ پکڑوا دیا، یہ وہ معاہدہ ہیجو عمران خان آئی ایم ایف سے کرکے چلا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آ زادی مارچ ختم کیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…