جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے ، مریم اورنگزیب

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسترد شدہ چہرے آج خالی ہاتھ واپس چلے گئے ، ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے ، عوام نے آج ان کو مسترد کردیا ، عمران خان بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو آج پیغام مل گیا ہے ، اس لیے وہ خالی ہاتھ گھر واپس گئے ہیں ، ان کے پاس لوگ ہی نہیں تھے کیوں کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور عوام کے روزگار کے خلاف ہے لیکن حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے اور ہم معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، جو بارودی سرنگ عمران خان بچھاکر گئے ہم اس کا علاج جانتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈ زون میں پولیس اور رینجرز بھی موجود ہیں ، گزشتہ روز 18 پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہانہ بنا کر ہنگامہ کرتے رہے، الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے، اتحادی حکومت جب مرضی الیکشن تاریخ کا اعلان کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…