اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کو کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق راجہ اظہر کے کراچی سے اسلام آباد جانے سے قبل پولیس نے انہیں جناح ٹرمینل سے گرفتار کیا ۔
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ عمرانی جتھے کیساتھ کسی قسم کی کوئی مصالحت نہیں ہو گی، حکومت لوگوںکی جان و مان کی حفاظت اور انتشار اور فساد کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ،لوگوں کو تشدد پر اکسانا آئینی بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،پر امن احتجاج سب کا آئینی حق ہے ،کسی کو انتشار اور فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی سفارتی ساکھ کو عمران خان مٹی میں ملا کر گئے ہیں ، مارکیٹ میں تیل کی ترسیل برقرار ہے ،سپلائی بڑھا دی ہے ، ہمارے پاس وافر مقدر میں تیل دستیاب ہے، عمران خان صوبائی حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے آئینی حکومت پر حملہ آور ہو رہے ہیں ،سبسڈی تب ختم ہو گی جب غریب آدمی پراس کا فرق نہیں پڑے گا،اگر ضرورت پڑی تو پہلے غریب کو بچا ئیں گے تب فیصلہ کریں گے ۔