حکومت نے پی ٹی آئی کو صاف انکار کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سینئر صحافی طلعت حسین کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست ہے۔
دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی محفوظ راستے کی تلاش میں تھے۔ سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ ’’اسد عمر، پرویز خٹک،
شاہ محمود حکومت سے بات کر کے دھرنے کو عام احتجاج میں بدلنے کی تجویز لے آئے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت کا انتظار۔
اس سے پہلے فواد اور اسد قیصر کی “انتخاب کی کوئ سی تاریخ” دے کر مارچ سے نکلنے کی تجویز کو نواز شریف نے رد کر دیا۔رابطے نیوٹرل نے عمران کے کہنے پر کروائے۔
مریم نواز شریف نے طلعت حسین کے ٹویٹر پیغام کو ری ٹویٹ کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’یہ درست ہے، دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی محفوظ راستے کی تلاش میں تھے۔
آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے۔ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبہ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ درست ہے۔ دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی safe exit کی تلاش میں تھے۔ آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے۔ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبہ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ https://t.co/8E3wSMdSR8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2022