اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے صداقت کا اعترافی ویڈیو پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا، جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟۔ویڈیو پیغام میں صداقت حسین کا کہنا تھا کہ میرا نام صداقت حسین ہے اور میں شاہ پور شہر سرگودھا کا رہناے والا ہوں ، میں الحرم سٹی سرگودھا میں جاب کرتا ہوں ، میں پچھلے پانچ ،سات سال سے ٹویٹر اکائونٹ چلا رہا ہوں ،جس کی وجہ سے ہماری تحصیل شاہ پور کی ایک سیاسی شخصیت سے جس کا نام شہزاد میکن ہے نے رابطہ کیا ، اور انہوں نے مجھے اپنا پرسنل اکائونٹ چلانے کیلئے کہا جس کے عوض وہ مجھے پانچ ہزار ماہانہ کی آفر کی تھی جس میں نے مسترد کر دیا تھا ، بعد ازاں انہوں نے میرا تحصیل شاہ پور کیلئے ڈپٹی کنوئیر سوشل میڈیا کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کی وجہ سے مجھے مختلف گروپس میں ایڈ کر دیا گیا ،ان وٹس ایپ گروپ میں اظہر مشوانی ایڈمن تھے اور اسکے علاوہ کچھ اور لوگ بھی شامل تھے ، اس کے علاوہ مس طلعت کاشف جو ڈپٹی سیکرٹری ہیں ایک سیاسی جماعت کی ہیں جو کینیڈا میں مقیم ہیں ان کے وٹس ایپ کے گروپ میں بھی میں ایڈ تھا اور اس نے مجھے ایڈ کیا تھا ایک سال پہلے اور سات آٹھ ماہ پہلے اس نے مجھے بلاک کیا تھا اور وہ اس وقت بتایا کرتی تھی کہ ٹرینڈ کس طرح کرتے ہیں ، مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔
نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟ pic.twitter.com/rcuZetwmBA
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 25, 2022