پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کرینگے

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے امن و امان کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، اعظم نذیر تارڑ اور ریاض پیرزادہ شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…