پشاور(آن لائن) تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ میں انٹرنیٹ سروس ممکنہ طور پر بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں کے اسلام آباد روانگی آج سے شروع ہو جائیگی، بعض کارکن ٹرینوں کے ذریعے اسلام آباد جائینگے، خیبرمیل، عوامی ایکسپریس میں بکنگ کارکنوں نے کر دی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلو ے کے علاوہ دیگر رکاوٹوں کی صورتوں میں کارگو ں گاڑیوں کے ذریعے اسلام آباد جائینگے، ممکنہ طور پر ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ کی بندش، پیٹرول کی بند ش اور انٹرنیٹ کی بندش کی تجاویز پر غور ہو رہا ہے،