اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ معاملے پر وزارت داخلہ میں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کی جائے گی۔زرائع ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی قیادت کی گرفتاریاں کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایکٹیو ممبران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا گیا،دیگر صوبوں سے 11 ہزار نفری طلب کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب،آزاد کشمیر،ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہو گی۔