اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کان کھول کے سْن لیں الیکشن کا اعلان ہم نے کرنا ہے،چیخیں پیٹیں روئیں دھمال ڈالیں الیکش کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں نے کرنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن چاہیے تھا تو تب کرواتے جب اقتدار سے چمٹے ہوئے تھے اور اختیار رکھتے تھے،الیکشن سے متعلق آپ کے پاس اب کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مارچ کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے،عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چار سال میں معیشت کو دھڑن تختہ اور مہنگائی سے عوام کو غریب کرنے والا کیا کرنے آ رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی دوائی کھاد چوری کا کیا کرنے اسلام آباد آرہے ہیں؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈالر 115 سے 189 پر پہنچانے والا اسلام آباد کیا کرنے آ آرہے ہیں؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چار سال میں 45000 ہزار ارب کا قرض لینے والا اسلاآباد کیا کرنے آ رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی سے چار سال عوام کی چیخیں نکلوانے والا کس منہ سے اسلام آباد آرہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹے وعدے کرنے والا اسلاآباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟، 16 فیصد مہنگائی کرنے والا اسلاآباد کیا کرنے آ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔