بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نگران حکومت آئی تو پیٹرول 70 روپے لیٹر مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت آئی تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہو گا، ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں، افراتفری پیدا کر رہے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں، افراتفری پیدا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس شخص نے واحیاتی، بے شرمی اور بے غیرتی کو عروج دیا ہے، یہ پوری قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، یہ اپنے ووٹر اور سپورٹرز کو کہتا ہے کہ آپ انہیں جہاں بھی دیکھیں انہیں غدار کہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اس طرح عمران خان اپنے لوگوں کو گالیاں دینے کی ترغیب دیں تو صبر کرنے والوں میں سے کوئی ایک ایسا بھی ہوگا جو اس بات کا جواب دے گا، یہ لوگوں کو اکسا رہے ہیں، افراتفری پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگتا تو یہ ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک دشمن ایجنڈا ہے، 30 سال پہلے حکیم سعید نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ کوئی لابی اسے تیار کر رہی ہے اور یہ شخص اس ملک کو تباہ کرے گا۔عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کے سربراہاں کا فورم جو فیصلہ کرے گا اس کے مطابق اس معاملے کو دیکھا جائے گا، اگر انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں آنے دینا ہے تو یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں‘ انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…