جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عون چودھری کے سنگین الزامات عثمان بزدار نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔یاد رہے کہ عون چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے کہا کہ میں نے ون او ون میٹنگ میں عمران خان کو بتایا کہ پنجاب کو عثمان بزدار نہیں فرح گوگی اور ان کے میاں احسن گجر چلاتے ہیں میں نے انہیں کہا اس لیے ہم نے یہ جدوجہد نہیں کی تھی یہ کون لوگ ہیں جن لوگوں کی جتنی تقرریاں ہو رہی ہیں جتنی پنجاب میں بیوروکریسی چینج ہو رہی ہے وہاں منڈی بازار لگا وہ کس لیے لگا ۔ہم نے یہ جدوجہد اس لیے کی تھی کہ یہ لوگ آکر مسلط کریں گے آپ ہمارے اوپر عون چوہدری نے کہا کہ یہ شیشے کے گھر میں رہتے ہیں اور لوگوں کو پتھر مارتے ہیں میں یہ نہیں کہنا چاہتا کیا پلان تھا کیا نہیں تھا یہ پوری دنیا کو پتہ ہے زبان زد عام ہے کہ کس کا پلان تھا کون حکومت چلاتا تھا پیچھے بیٹھ کر کس کے حکم چلتے تھے پنجاب میں کس کا آرڈر چلتا تھا کس کے نام سے ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی تھی رات کو خواب آتا تھا لیکن دن میں بیگ آجاتا تھا اور اس کے بعد فیصلہ ہوتا تھا۔ یہ حقیقتاً بتا رہا ہوں شایدخان صاحب کہیں میرے تو علم میں بھی نہیں ہے۔آپ مجھ سے لسٹ لینا چاہتے ہیں آپ کون سے ڈپٹی کمشنر کا بتائیں کہ پوسٹنگ پیسوں کے بغیر ہوئی کون سے کمشنر کا بتائیں گے کہ پیسوں کے بغیر پوسٹنگ ہوئی کونسے پرنسپل سیکرٹری کی پیسوں کے بغیر پوسٹنگ ہوئی چیف انجنیئر تک تو پیسوں سے لگتے رہے ہیں۔

اس صوبے میں یہ تو ہوا ہے اس صوبے کے ساتھ کیا عمران خان ان چیزوں سے لاعلم ہیں وہ وزیراعظم ہونے کے باوجود میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ میں اس کیبنٹ کا یا اس حکومت کا حصہ کیوں رہا مجھے پچھتاوا ہے کہ میں نے اس وقت یہ قبول کیوں کیا میں نے تو کہا کہ مجھے انہوں نے کہا ہے ٹھیک ہے تمہیں پنجاب میں ذمہ داری دے رہے ہیں وہاں پر دیکھو تم میرے آنکھیں اور کان ہو تم مجھے حقیقتاًبات بتانا جو پنجاب میں ہو رہا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…