پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ پاکستان اور چین کے فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71ویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی، پختہ عزم ہے آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون،

اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہمکنار ہو۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں، آج وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے، 21 مئی 1950 سے 2018 تک دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے دوستی کے اس سدا بہار شجر کو پروان چڑھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چین اور پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور رہنمائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنرشپ اور آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھالا، وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی، جامعہ کراچی کے باہر ہمارے چینی بھائیوں اور بہن کو نشانہ بنایا گیا، ہم ان سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں اور پختہ عہد کرتے ہیں کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ہے، سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے، پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہمکنار ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…