اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ سے قبل مبینہ گرفتاری سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا چلے گئے ہیں،زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہفتہ کی ڈھلتی رات کو وفاقی پولیس نے 400پولیس نفری کے ہمراہ گرفتاری کی کوشش کی تھی لیکن کے پی کے سے آئے ہوئے جانثار کارکنان نے پولیس کو آگے بڑھنے سے روک دیا تھا،جس پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر آئی جی جو تبدیل کرنے کا حکم دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اتوار کو کے پی کے سے باقاعدہ لانگ مارچ کا حتمی اعلان کریں گے اور کارکنان کو اسلام آباد مارچ کا حکم دیا جائے گا۔