منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شیریں مزاری کی گرفتاری، تحریک انصاف نے مین گارڈن ٹاؤن کو بلاک کر دیا

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف مین گارڈن ٹاؤن کو بلاک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ،ڈاکٹر نوشین حامد معراج، سعدیہ سہیل رانا،انیسہ فاطمہ سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے کی

جبکہ اس موقع پر خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی گیارہ کروڑ خواتین شیریں مزاری ہیں،اگر شیریں مزاری کو رہا نہ کیا گیا تو انقلاب میں شدت آنے کی ذمہ داری امپورٹڈحکمرانوں پر عائد ہو گی۔ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن شاید حکمران ٹولے نے غلط اندازہ لگایا ہے۔ اگر یہ منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو جو بھی حالات پیدا ہوں گے اس کے ذمہ دار امپورٹڈاور کٹھ پتلی حکمران ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈحکمران خواتین کارڈ کھیلنا بند کریں، رانا ثنا اللہ نے کس منہ سے شور مچایا ہوا ہے،رانا ثنا اللہ جب پیپلزپارٹی میں تھے تو انہوں نے محترمہ کلثوم نواز اور مریم صفدر کے لئے کس طرح کی زبان استعمال کی تھی کیا وہ اسے بھول گئے ہیں۔ہم امپورٹڈ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سیاسی مخالف جماعت کی خواتین کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے، یہ پیپلز پارٹی کا زمانہ نہیں ہے جس طرح انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی تھی،22کروڑ عوام ان گلو بٹوں کا کڑا محاسبہ کریں گے اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون رہنما کو گرفتار کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ امپورٹڈ حکمران ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکاہے، اس طرح کے ہتھکنڈے اسلام آبادکی طرف مارچ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ ملک بھر کی خواتین ڈاکٹر شیریں مزاری کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…