بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بارش برسانے والا سسٹم آج لاہور میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ چارپانچ روز رہے گا ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔دوسر ی جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح

اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 80300کیوسک اور اخرج 95000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد28600 کیوسک اور اخراج28600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد31100کیوسک اور اخراج34100کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد23000کیوسک اور اخراج 13000کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد105800کیوسک اور اخراج 98300کیوسک،چشمہ آمد124500کیوسک اوراخراج 115000کیوسک، تونسہ آمد115000کیوسک اور اخراج88100 کیوسک، پنجند آمد9300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد59300کیوسک اور اخراج54400 کیوسک،سکھر آمد44000کیوسک اور اخراج16500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5600کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1404.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.084 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1084.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.181 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح641.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…