اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز اورحمزہ کوجیل کے بجائے اقتدارمیں بٹھا دیا، فواد چوہدری

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کوجیل کے بجائے ایوان اقتدارمیں بٹھا دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔ ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کوجیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے مِلک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہیں۔ موصوف پر16 ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہوسکا۔ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…