نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ڈاکٹروں نے معمر شخص کے گردے سے 206 پتھریاں نکال لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیکل کی تاریخ میں کسی انسان کے گردے سے سیکڑوں پتھریاں نکلنا انتہائی کم سامنے آنے والا کیس ہے،
لیکن ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا 56 سالہ شہری کے گردے میں سیکڑوں پتھریاں پائی گئیں۔56 سالہ ویرملا رامالاکشیمایہ نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم ڈاکٹر کی دی ہوئی دوائیں کام نہ آئیں درد میں اضافہ ہوتا رہا، جس پر ڈاکٹروں نے مریض کے ٹیسٹ کیے۔ٹیسٹ کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ بھارتی شہری کے گردے میں 26 پتھریاں موجود ہیں جنہیں ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گردے سے نکالا گیا۔یورولوجسٹ ڈاکٹر وینو ماننے کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اکثر لوگ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتے اور پانی کم پینے کی وجہ سے ان کے گردے میں پتھری ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے یا دھوپ میں کم سے کم سفر کرنا چاہیے اور گرمی بڑھنے پر سوڈا پینے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔