ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

گرمی کی شدت اورلوڈشیڈنگ سے طلبہ نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں لوڈشیڈنگ سے طلبا نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلبا کو بھی سکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے

بھی سکولوں میں طلبا نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔طلبا کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔درجہ حرارت بڑھنے سے طلبا کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔خیال رہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔آخری روز ناظرہ قرآن کا پیپر لیا گیا۔بچے صرف نتائج سننے کیلئے سکول آئیں گے۔سرکاری سکولوں میں نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔اساتذہ 31 مئی تک ریگولر ڈیوٹی دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…