ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی پنشن میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے

ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔ اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثا کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔لہذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافیکا اعلان بھی کردیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نیسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سیوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کیان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…