اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے عقب میں 15 سو سے دو ہزار افراد کو ٹھہرانے کے لئے خیمے لگا دیے گئے ہیں، جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیموں میں ہوا کے لئے پنکھے اور بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی لگا دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ خیمے کس کے کہنے پر اور کیوں لگائے گئے ہیں۔