جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا حکم دیا الٹا لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی شہبازشریف نے عوام کی چیخ و پکار پر ایکشن لے لیا

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر توانائی اور متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملک میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر پاور ڈویژن اور وزیر توانائی کو طلب کیا اور برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے استفسار کیا کہ

پاور پلانٹس چلنے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے۔پاور ڈویژن بجلی کی پیداوار اور طلب اور لوڈشیڈنگ بارے حقائق بتائے۔وزیراعظم نے میڈیا پر پورے ملک بجلی میں لوڈ شیڈنگ کی رپورٹس کانوٹس لیا ہے اور خرم دستگیر ،مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام سے جواب طلب کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا اگر آپ بجلی ضرورت سے زیادہ ہونے کے باوجود لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکتے تو یہ افسوسناک ہے۔شہباز شریف حیران ہوتے ہوے کہا میں نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا حکم دیا الٹا لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔ ہوا سے ایک ہزار260 میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 153 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 251 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…