کراچی (آئی این پی )انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے حکم دیاگیا ہے اور ان کی جگہ سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کی اضافی ذمہ داری سنوپ دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت عرصے سے چاہتی تھی کہ ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ لگایا جائے لیکن اب ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف چند ماہ رہے گئے ہیں اس لیے وہ زیادہ عرصہ کام نہیں کر سکیں گے البتہ سینئر پولیس افسران کے آئی جی سندھ کیلئے انٹر ویو شروع ہو چکے ہیں۔