شہریار آفریدی مسلسل زیر عتاب عمران خان نے جلسے میں پھر جھاڑ پلادی

18  مئی‬‮  2022

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کا انتظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ڈانٹ پلا دی۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا اسٹیڈیم تو بھرا ہوا ہے لیکن آدھا

اسٹیڈیم نظر ہی نہیں آرہا کیونکہ لائٹنگ ٹھیک نہیں ہے۔عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا، شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو انتظام دینا۔بعد ازاں عمران خان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر شہریار آفریدی اور ضیاء اللہ بنگش کو مبارکباد بھی دی ۔علاوہ ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لوٹوں کے خلاف جو فیصلہ ہوا ہم اس پر اْن کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سپریم کورٹ شریف خاندان کے چالیس ارب روپے کے کیسز کی یومیہ بنیاد پر سماعت کرے ،شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں امریکا سے ڈالرز مانگیں گےاور کہیں گے کہ ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائے گا ،قرضہ ایسے نہیں ملے گا ،امریکا مزید غلامی کروائیگا، شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پریشان ہے اور پھنس گیا ہے ،آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں،ہمیں کہتے تھے کہ ہم نااہل اور یہ تجربہ کار ہیں مگر اب ان کا تجربہ کہاں گیا ، ہم عوام میں آرہے ہیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…