بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیل جانے کا آخر کیا مقصد تھا؟ صحافی احمد قریشی نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کا کھل کر جواب دیدیا

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے  صحافی احمد قریشی کا کہنا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی اور مسلم یہودی مفاہت کے لئے اسرائیل گئے.وفدپاکستان سے اسرائیل نہیں گیا واشنگٹن سے تل ابیب گیا، اجازت باقاعدہ حکومت پاکستان نے سابقہ حکومت نے یعنی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے دی ۔احمد قریشی نے مزید کہا  اب یہ جو

وفد ہے یہ پاکستانی امریکیوں کا ہے یہ پاکستان سے وفد نہیں گیا یہ واشنگٹن سے تل ابیب گیا ہے تو یہ اول تو پاکستان سے نہیں ہے اور اس کی تفصیل جو ہے میرے ساتھ جو وفد کی ہیڈ ہیں اور جس این جی او نے اس وفد کو تشکیل دیا وہ ابھی خود بتاتی ہیں ہمارے ساتھ انیلہ علی صاحبہ بیٹھی ہیں لیکن میں آپ کو پہلے یہ بتا دوں کہ پاکستان کا جو موقف ہے.اسرائیل سے وہ بالکل کلیئر ہے پاکستان تعلقات اس وقت تک نہیں بنائے گا جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست نہیں بنتی تو یہ بات ہے اس کو نہ میں تبدیل کر سکتا ہوں نہ کوئی اوراین جی او کر سکتی ہے اور نہ ہی جو وفد یہ گیا ہے ان کا یہ مقصد ہے یہ نہیں ہے ہمارا جو آسان مقصد ہے میں تو جرنلسٹ ہوں میرا تو مڈل ایسٹ میں کوریج اور کام ہے میں کرتا رہوں گا ہر جگہ پر میرا انٹرسٹ ہے پہلے بھی ملاقاتیں اسرائیلیوں سے ہوتی رہی ہیں۔مختلف کانفرنسوں میں ادھر ادھر میں تو اس طرح گیا لیکن وفد کا جو مقصد تھا وہ بھی آسان ہے وفد جو ہے وہ انٹر فیتھ ہارمنی مذاہب میں ہم آہنگی اور مسلم یہودی مفاہت کے لئے اس وفد کے اند ر سب سے پہلے یہ بھی بتا دوں آپ کو کہ 75سال میں پہلی دفعہ پاکستان نے جاری کیا ایک پاسپورٹ جس کے اوپر اپنے ایک شہری کو اس کی جو مذہب کے خانے میں یہودی لکھا ہے اور اسے اجازت باقاعدہ حکومت پاکستان نے سابقہ حکومت نے یعنی کہ سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے باقاعدہ اجازت دی۔

اس پاکستانی شہری کو جو یہودی پاکستانی شہری ہے کہ آپ آفیشل طور پر یہودی اپنا لکھوائیں بھی پاسپورٹ پر مذہب اور آپ اسرائیل اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جائیں تو وہ پاکستانی فیشل بن خلد ہمارے ساتھ تھے .اس وفد کے اندر اور اس کا کریڈٹ جو ہے وہ پاکستانی امریکیوں کو جاتا ہے کہ انہوں نے مدد کی اور حکومت پاکستان کو ہمیں پاکستانیوں کو جاتا ہے ہماری ریاست کو اور سابقہ حکومت کو بھی کریڈٹ میں دے دوں گا یہاں پر کہ انہوں نے یہ پاسپورٹ جو ہے جاری کیا تو ایک یہ انٹر فیس ہارمنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…