ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کے حکمران طالبان نے پہلے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے حکمران طالبان نے پہلے مالی سال کا خسارے کا بجٹ پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو رواں مالی سال میں50کروڑڈالرکے بجٹ خسارے کا سامنا ہے لیکن انھوں نے واضح نہیں کیا ہے کہ متوقع محصولات اور منصوبہ بند

اخراجات کے درمیان فرق کو کیسے پورا کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ سال اگست میں طالبان کے جنگ زدہ ملک پر قبضے کے بعد پہلے سالانہ قومی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا کہ حکومت نے 231.4 ارب افغانی کے اخراجات اور 186.7 ارب کی گھریلو آمدنی کی پیشین گوئی کی ہے۔حنفی نے کہا کہ آیندہ فروری تک جاری رہنے والے رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری وزارتی کونسل نے دی ۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہیب اللہ اخونزادہ نے اس کی توثیق کردی اور وہ صرف مقامی فنڈز استعمال کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں 27.9 ارب افغانی صرف کیے جائیں گے لیکن انھوں نے دفاع جیسے شعبوں پر اخراجات کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔ملا عبدالسلام حنفی نے کہا کہ ہم نے عام تعلیم، تکنیکی تعلیم اور اعلی تعلیم پر توجہ دی ہے اور ہماری ساری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ہر ایک کے لیے تعلیم کی راہ کیسے ہموار کی جائے۔افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ آمدن کسٹم، وزارتوں اور کانوں سے متعلق محکموں سے حاصل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…