جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہم ہیں اور ان کا وطن وپسی پر آئندہ 2 روز میں قوم سے خطاب متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئندہ

انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سب سڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے۔وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف دورہ لندن کے بعد ابوظہبی پہنچ گئے، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کریں گے، وزیراعظم نے یو اے ای کے نئے صدر محمدبن زیدالنہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کثیرالجہت شراکت داری ہے، نئی اماراتی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کیلئے لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں نئے صدر محمد بن زید النہیان سے تعزیت کریں گے۔یاد رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 73 سال کی عمر میں دو روز قبل انتقال کرگئے تھے، ان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…