ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک پر مسلط بڑے ڈاکو پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سازش کیوں نہیں روکی گئی اس پر اب بات کرنیکافائدہ نہیں ہے،کوئی بھی حکومت مدت پوری نہیں کرتی اس پر سب کو سوچنا ہو گا۔ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ اتحادی جماعتیں جب ہمیں چھوڑرہی تھیں تواس وقت معیشت پربریفنگ رکھی

عمران خان نے شوکت ترین کوہدایت کی کہ معیشت سے متعلق آگاہ کریں شوکت ترین معیشت سے متعلق اتحادی جماعتوں کومکمل بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں اس پر کوئی مخالفت نہیں کریگا عمران خان کاشروع سے مؤقف رہا ہے سندھ میں بیڈگورننس ہے عمران خان کرپشن کیخلاف ہیں،سندھ میں کرپشن عروج پرہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹوسے میری کوئی بات چیت نہیں ہوئی،مارشل لاکی باتیں تومیڈیامیں بطورتجزیہ کر چکا ہوں میں نے کہاتھا سسٹم کو ڈی گریڈ کیا جا رہا ہے،مارشل لا کو دعوت دی جارہی ہے،پاکستان میں 5،6 پاور سینٹر ہیں اور گیندان کے درمیان گھومتی ہے سارے پاورسینٹرزمیں ایک چیزمشترکہ ہے دوسرے کوطاقتورنہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایسا نظام ہونا چاہیے کہ سہارا دے کر دوسرے کو اوپر کرنا چاہیے۔ سابق وزیر نے کہاکہ الیکشن کی طرف توہرصورت جانا ہے،فیصلہ یہ کرنا ہے کہ زیادہ نقصان کر کے الیکشن میں جاناہے یا کم، لانگ مارچ کااعلان تو 20 تاریخ کو ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ کہتے ہیں لوگوں کوپکڑکرجیلوں میں ڈالیں گے،لوگوں کوپکڑکرجیلوں میں ڈالیں گے تواس سے انتشار بڑھے گا۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعہ پر انہوں نے بات کرتے ہوئے جلسے روکنا گرفتاریاں کرنا بھونڈی باتیں ہیں، عمران خان کی حکومت میں پاکستان استحکام کی طرف جا رہا تھا امریکہ کے حکم پر سازش کے ذریعے رجیم چینج کر دی گئی، بڑے ڈاکو مسلط کئے گئے یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…