اوورسیز پاکستانیوں نے امریکی حکام سے مبینہ سازش کی شکایتیں لگانا شروع کردیں

12  مئی‬‮  2022

جارجیا (این این آئی) اوورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر امریکی حکام سے ‘مبینہ سازش’ کی شکایتیں لگانا شروع کردیں۔امریکی ریاست جارجیا میں رہنے والے ایک پاکستانی منظر نقوی نے اپنے علاقے کے ری پبلکن رکن کانگریس

رکن بیری لاؤڈر ملک کو خط لکھ کر مبینہ سازش کا معاملہ اٹھایا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے رکن بیری لاؤڈر ملک نے مبینہ سازش پر تشویش کا اظہار کیا۔امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ انہیں اس دعوے پر تشویش ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے میں بائیڈن انتظامیہ کا شاید کوئی کردار رہا ہو، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ریاست جارجیا سے منتخب ری پبلکن رکن کانگریس بیری لاوڈرملک کے حوالے سے یہ بات پاکستانی امریکن منظر نقوی نے کہی ہے جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے کہنے پر مبینہ سازش کا معاملہ اپنے علاقے کے رکن کانگریس کو خط لکھ کر اٹھایا تھا۔ منظر نقوی نے مبینہ خط جاری کیا ہے جس میں مبینہ طورپر رکن کانگریس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آئی تھی اور بائیڈن انتظامیہ کے دور کے حوالے سے جو بات اٹھائی گئی ہے وہ تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیا میں ایک قابل قدر تزویراتی اور فوجی شراکت دار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…