بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کی خراب فارم ،محمد رضوان بھی بول پڑے

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی خراب فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف ان کیلئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت اپنے کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں۔

وہ پچھلے دو سے ڈھائی سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں بمشکل ہی کوئی سنچری بناسکے ہیں ،کوہلی کی فارم کو لے کر ان کے مداح پریشان اور ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ،محمد رضوان نے بھی اس پر تبصرہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ویرات اپنی فارم کو دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ اپنے انٹرویو کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ ویرات کوہلی ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں لیکن اس وقت ہم ان کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارت کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑی تاہم اس کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی محروم کردیا گیا،ان کے برے وقت پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت آتے ہیں اور چیزیں آسان بھی ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی سنچری اسکور کرتا ہے اور پھر مسلسل صفر پر بھی آؤٹ ہوتا ہے، یہ سب اسی طرح چلتا رہتا ہے۔ رضوان کے مطابق میں ان کے لیے صرف دعا ہی کرسکتا ہوں اور پْرامید ہوں کہ وہ اپنی محنت کے ذریعے ان تمام چیزوں پر قابو پالیں گے۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں پہلی بار آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں 3 مرتبہ گولڈن ڈکس (پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ) لیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…