ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاج محل کی زمین اصل میں جے پور کے شاہی خاندان کی تھی، بی جے پی رہنما کا نیا دعویٰ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی لوک سبھا رکن اور جیپور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی دیا کماری نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ جہاں نے جس زمین پر تاج محل بنوایا تھا وہ اصل میں ان کے خاندان کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ دیا کماری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات

ہیں جو زمین پر جے پور کے شاہی خاندان سے تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔دیا کماری کا یہ تبصرہ الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں ‘تاج محل’ کے بند 22 کمروں کے قفل کھولنے کی پیٹیشن دائر کرنے کے بعد آیا ہے جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے کہا گیا ہے کہ وہ تاج محل کے 22 بند کمروں کی جانچ کر کے ہندو مورتیوں کی موجودگی کی جانچ کرے۔پٹیشن کی حمایت میں بولتے ہوئے، بی جے پی رہنما دیا کماری نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ تاج محل کی تعمیر سے پہلے وہاں کیا تھا، لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے پور خاندان کے پاس ریکارڈ دستیاب ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ فراہم کریں گی۔دیا کماری نے دعویٰ کیا کہ مغل حکمران شاہ جہاں نے اْن کے خاندان کی زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ زمین کے بدلے میں معاوضہ دیا گیا لیکن کتنا تھا، قبول ہوا یا نہیں، میں یہ نہیں کہہ سکتی کیونکہ میں نے ہمارے ‘پوٹھی خانہ’ میں موجود ریکارڈ کا مطالعہ نہیں کیا ہے لیکن زمین ہمارے خاندان کی تھی اور شاہ جہاں نے اسے حاصل کر لیا تھا۔

دیا کماری نے مزید کہا کہ چونکہ وہاں کوئی عدلیہ نہیں تھی، اس لیے اس وقت کوئی اپیل نہیں کی جا سکتی تھی۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی چیزیں واضح ہوں گی۔جب بی جے پی رہنما دیا کماری سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا جے پور کے سابق شاہی خاندان کی جانب سے بھی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی؟ تو اْنہوں نے کہا کہ وہ ابھی اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کیا اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…