پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ واقعے کیخلاف درخواست دائر کرنےوالے پر 2لاکھ روپے جرمانہ ،عدالت نے درخواست نمٹا دی

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے مبینہ توہین مذہب مقدمات کے تناظرمیں کارروائی کی درخواست دولاکھ روپے ہرجانے کے ساتھ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین مذہب کے نام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے

درخواست گزار کو غیر سنجیدہ قرار دے کر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مبینہ توہین مذہب مقدمات کے تناظرمیں کارروائی کی درخواست دولاکھ روپے ہرجانے کے ساتھ خارج کی۔ عدالت کی طرف سے عادی درخواست گزار شاہ جہان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت میں بار بار آواز لگنے کے باوجود بھی درخواست گزار حاضرنہ ہوا جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو روسٹرم پرطلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ صدر صاحب بتائیں ایسے عادی درخواستوں کا یہ عدالت کیا کرے؟ عدالتِ عالیہ نیصدرہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو درخواست پڑھنے کی ہدایت کی۔ صدر ہائی کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ثاقب بشیرنے کہا کہ میں نے درخواست پڑھی ہے بیس قسم کے اعتراضات رجسٹرارآفس نے لگائے۔ ایسے عادی درخواست گزاروں کو جرمانہ ہو جاتا ہے لیکن جمع نہیں ہوتا پھرآجاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ عادی درخواست گزاراگر جرمانہ جمع نہیں کراتے تو ان کی درخواست انٹرٹین نہیں کی جاتی۔ صدر ثاقب بشیرنے کہا کہ اگرعدالت جرمانہ عائد کر کے مشروط کردے جب تک جرمانہ جمع نہیں ہوگا پٹیشن فائل نہیں ہوسکتی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ توہین مذہب کے نام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ مشال خان کا واقعہ بھی اس سے پہلے ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…