ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (اے ایف پی) چین میں کورونا وائرس کے باعث کئی شہروں میں لاک ڈاون کے باعث دنیا بھر کی بیشتر مارکیٹوں میں مندی کا رحجان رہا جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے، لاک ڈاون، امریکا میں شرح سود میں اضافہ اور مہنگائی میں اضافے کے باعث خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ کروڈ کی قدر میں 5 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 106.77ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی تیل کی قدر میں 5.4فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 103.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب فرینکفرٹ، لندن اور پیرس کی اسٹاک مارکیٹس میں دو فیصد سے زائد کمی ہوئی جبکہ ٹوکیو، وال اسٹریٹ اور ڈائو کی قدر میں تقریباً دو فیصد کمی ہوئی، ٹیکنالوجی کمپنی نصداق کی قدر میں 3.7 فیصد کمی ہوئی۔ بٹ کوائن کی قدر بھی 2022 کی کم ترین سطح 33 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی جس کی وجہ سرمایہ داروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی سے اجتناب کیا۔ دریں اثناء چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیر کے روز بھی کروڑوں افراد گھروں میں محدود رہے، چینی دارالحکومت میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نقل وحرکت پر پابندیاں بڑھائی جارہی ہیں۔ بیجنگ کے رہائشیوں کو خوف ہے کہ انہیں بھی شنگھائی طرز کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے تحت دو کروڑ پچاس لاکھ افراد کو کئی ہفتوں تک گھروں میں محدود ہونا پڑا تھا۔ چین کے درجنوں شہروں میں اس وقت لاک ڈاون کا سامنا ہے جن میں شنجن، شنگھائی اور جلین کے شہر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…