مجھے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، نظر دھندلا رہی تھی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بیماری کے حوالے سے محمد رضوان کا انکشاف

8  مئی‬‮  2022

لاہور (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل سے قبل بیماری کے حوالے سے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، نظر دھندلا رہی تھی، جب اسپتال پہنچے تو سانس رک گئی تھی ، نظر کے سامنے کچھ نہ تھا۔گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے

مابین ہونے والے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سیمی فائنل سے قبل رضوان کو شدید سینے میں تکلیف سمیت بخار اور کھانسی کے باعث قبل ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دو روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔سیمی فائنل سے قبل طبیعت خرابی کے حوالے سے محمد رضوان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر مزیدکچھ انکشافات کیے۔محمد رضوان نے کہا کہ مجھے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، نظر دھندلا رہی تھی، جب اسپتال پہنچے تو سانس رک گئی تھی ، نظر کے سامنے کچھ نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ نرس نے آکر کہا تھا کہ گھبرانا نہیں، 20 منٹ اور تاخیر ہوجاتی تو نقصان ہوتا، جس کے بعد ہسپتال میں 12 سے 13 ٹیسٹ ہوئے۔محمد رضوان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ایک ہفتہ رکنا پڑے گا، میں نے کہا مجھے سیمی فائنل کھیلنا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میچ کے دن چلے جانا لیکن میں نے کہا میچ سے قبل ٹیم کوجوائن کرنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں نے دو راتیں آئی سی یو میں گزار کر فٹنس ٹیسٹ دیا جس کے بعد مزید اعتماد ملا تھا۔دوسری جانب پی سی بی کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر سومرو نے بتایا کہ جب رضوان نے اپنی کنڈیشن بتائی تو مجھے لگا کہ ہارٹ اٹیک ہواہے، اس وقت ان کی آکیسجن 70 فیصد تھی۔ڈاکٹر سومرو کے مطابق ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر نہیں تھا،

میں نے کہا کہ یہ ہائی لیول ایمرجنسی ہے، رضوان کی سانس اور کھانے کی نالی دونوں میں سوزش تھی، کافی سخت دوائی لگائی گئی جس کے لیے آئی سی سی سے اجازت لی تھی۔ڈاکٹر سومرو کا کہنا تھا کہ رضوان کے جگر ، دل اور سینے سمیت 20 ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ 8 میڈیکل ماہرین کی ٹیم نے محمد رضوان کا علاج کیا تھا،۔پی سی بی کے میڈیکل ہیڈ کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے رضوان نیند میں کہہ رہے تھے’ اللہ مجھے ہمت دے سیمی فائنل کھیلنا ہے۔خیال رہے کہ طبیعت خرابی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے خوب داد سمیٹی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…