منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کا جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے، نسرین جلیل کا گورنر سندھ کے لئے نام تجویز کرنے پر تحریک انصاف کا ردعمل

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا

وہ واپس آ رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح مہنگائی اور شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں ،دوست ممالک سے مدد نہیں ملی اور آئی ایم ایف کے معاملے پر ابہام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تناؤ کی نظر ہو چکی ہے اور اندازہ لگائیں کے 2 ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔ ملکی خودمختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنر کے طور پر تجویز کیا ہے جبکہ 18 جون 2015 کو نسرین جلیل نے انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھا اور نسرین جلیل نے انڈیا سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تعاون مانگا تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…