بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے حق میں بیان نہیں دیا لیکن فرح خان کا دفاع کر رہے ہیں، مریم نواز

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح جنگ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی حکومت جانے سے زیادہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر تکلیف ہے،عمران خان روز ٹی وی پر آکر نئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی سازش اور کبھی جھوٹے خط کا رونا روتا ہے، جس کا وجود ہی نہیں تھا،اب کہہ رہا ہے مجھے پہلے سے پتہ تھا پچھلے سال جولائی میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے،

کہتا رہا میں تو دعا مانگتا ہوں یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، اب رونا کس چیز کا ہے؟،اپنی چوری پکڑے جانے پرکہتا ہے الیکشن کمشنراستعفیٰ دے، کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، چوری کا حساب آپ کودینا ہو گا،عمران خان کا لانگ مارچ، آزادی مارچ نہیں ”گوگی بچاؤمارچ“ ہے،اس شخص نے پلاننگ کر کے مدینہ منورہ میں لندن سے بندوں کو بھیج کر نعرے لگوائے، حرم شریف میں مریم اورنگزیب کوگالی نکالی گئی،عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، عمران خان نے 4 سال نہ خود کام کیا اور نہ دوسروں کو کام کرنے دیا اور انتقام میں لگا رہا اور اپنی حکومت کو بھی انتقام پر لگا دیا،شہباز شریف کو آئے ہوئے ابھی ایک مہینہ ہواہے،آٹا سستا ہوا، چینی سستی ہوگئی، بجلی کے بند کارخانے چلا دئیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو اللہ نے پاکستان کو عمران خان جیسی نحوست سے آزادی دلائی۔انہوں نے کہا کہ وہ نحوست جو عوام کی روٹی، آٹا، چینی اور بجلی، سکون اور ترقی کھا گئی تاہم دن رات کام کرنے والا خادم پاکستان شہباز شریف مبارک ہو۔مریم نواز نے کہاکہ یہ عمران خان کو اتنا دکھ اپنی کرسی جانے کا نہیں، عمران خان کو اتنی تکلیف اپنی حکومت جانے کی نہیں جتنی تکلیف شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈالو جتنی تمہاری زندگی ہے،

اس میں اس دکھ کی عادت ڈالو کیونکہ آنے والا دور نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف سے اتنی تکلیف کیوں ہے، کبھی اس کو چیری بلاسم اور کبھی بوٹ صاف کرنے والا کہتا ہے تو جس انسان نے پوری زندگی بوٹ صاف کیے ہوں اس کو بوٹ صاف کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان تکلیف اس لیے کہ اتنے بڑے غبن اور گھپلے کر کے حکومت سے گیا ہے اور جانتا ہے

کہ شہباز شریف ہر آنے والے دن پاکستان کے عوام کے سامنے اس کی نالائقی کی داستانیں پاکستان کے عوام کے سامنے لے کر آئے گا۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ لوگ روز موازنہ کریں گے کہ ایک دوپہر کو 12 بجے اٹھنے والا عمران خان اور ایک بجے دفتر آنے اور 4 بجے بنی گالا واپس جانے والا عمران خان اور دوسرا خادم پاکستان شہباز شریف جو صبح فجر کی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں حاضر ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے 4 سال نہ خود کام کیا اور نہ دوسروں کو کام کرنے دیا اور انتقام میں لگا رہا اور اپنی حکومت کو بھی انتقام پر لگا دیا جبکہ شہباز شریف کو آئے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا ہے آٹا سستا ہوا، چینی سستی ہوگئی، بجلی کے بند کارخانے چلا دیے۔انہوں نے کہاکہ جب عثمان بزدار جیسی سوغات وزیراعلیٰ پنجاب بنی تھی تو اس نے کہامیرے گاؤں میں بجلی نہیں ہے تو 4 سال بعد عثمان بزدار رخصت ہوا تو پورے پنجاب میں بجلی نہیں تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ نواز شریف نے بجلی کے زیادہ کارخانے لگادیے جس کی قوم کو ضرورت نہیں تھی تو بجلی کہاں گئی لیکن عمران خان انتقام میں لگا رہا اور ایندھن نہیں خریدا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روز ٹی وی پر آکر نئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی سازش اور کبھی جھوٹے خط کا رونا روتا ہے، کبھی کہتا ہے میرے خلاف سازش ہوگئی، وہ خط جس کا وجود ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے،

چند دن پہلے کہتا ہے جھوٹا خط مارچ میں آیا تھا اور کل اپنے جھوٹ کا پول خود کھول دیا کہ مجھے پہلے سے پتہ تھا کہ پچھلے سال جولائی میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں یہ کہتا رہا کہ میں تو دعا مانگتا ہوں یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں تو جب وہ تحریک کامیاب ہوگئی ہے عمران خان سے پوچھیں اب رونا کس بات کا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سازش کا پتا بتا دیا اور اپنے ہی منہ سے سچ بول

دیا، کہتا ہے جس شخص نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی،انٹیلی جنس آفیسر میری آنکھ اور کان تھا، ہم جانتے ہیں وہ تمہاری آنکھیں اور تمہارا کان نہیں تھا، وہ تمہارا ہاتھ تھا جس سے تم سیاسی مخالفین کے ہاتھ دبوچتے تھے۔ مریم نواز نے کہاکہ ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں بھی گئیں، کان بھی گئے، یہ اندھا،گونگا اور بہرا ہو گیا، وہ بیساکھیاں تھیں جس پر اس کی حکومت کھڑی تھی، اس شخص سے بے فیض ہوا تو دھڑم سے حکومت زمین پر گر

گئی، اب لوگوں کو کہتا ہے میرے ساتھ لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد چلو، وہ لانگ مارچ، آزادی مارچ نہیں گوگی بچاؤمارچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتا تھا کہ فتح جنگ میں بھی فرح گوگی کے قصے پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ ایک بچہ پوسٹر لیکر کھڑا ہے کہ ”لٹ کے کھاگئے پاکستان، گوگی پنکی کے کپتان،“۔ انہوں نے کہاکہ فرح خان کا دوسرا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کاکھرا اب سیدھا بنی گالا جاتا ہے

ورنہ علیمہ باجی کی سلائی مشین کے قصے سنے ہوں گے لیکن اس کو بچانے کے لیے عمران خان نے کبھی بیان نہیں دیا لیکن فرح خان کا ترجمان عمران خان ٹی وی پر آکر کہتا ہے، جس کے بارے میں ان کے وزرا کہتے تھے کون فرح خان ہم نہیں جانتے لیکن فرح خان کو بچانے کیلئے عمران خان ٹی وی پر آکر کہتا ہے اس نے کچھ نہیں کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی اس نے پولیس کے پہرے

میں راتوں رات فرح خان کو فرار کرا دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں پوچھا گیا کہ فرح خان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا تو کہتا ہے فرح خان بڑا کامیاب کاروبار کیا اس لیے ان کے پاس پیسہ آگیا تو عمران خان کے 4 سال کے دور میں جو انسان 2 روٹی کھاتا تھا وہ ایک روٹی پر آگیا تو 22 کروڑ میں سے صرف ایک فرح خان ہے جس کے اثاثے تیزی سے بڑھتے رہے۔انہوں نے کہاکہ فرخ خان جہاں بھی ہوگی رانا ثناء اللہ اسے ڈھونڈ کر پاکستان

لیکر آئے گا۔مریم نواز نے کہاکہ عوام سے پوچھتی ہوں بتاؤ توشہ خان کون ہے؟ سن لوعمران خان فتح جنگ کو بھی پتا ہے کون ہے توشہ خان، لوگوں کوبھاشن دیتا تھا،سابق وزرائے اعظم گاڑیاں ساتھ لے گئے، پروٹوکول کے تحت ایک گاڑی سابق وزیراعظم کو ملتی ہے، پی ٹی آئی چیئر مین ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی ساتھ لے گیا، وزیراعظم ہاؤس فون کر کے کہتا ہے بی ایم ڈبلیو خراب ہو گئی دوسری گاڑی دیدو، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم

ہاؤس سے جاتے ہوئے سرکاری گاڑی نہیں لی، عمران خان 15 کروڑکی بی ایم ڈبلیولیکرچلتا بنا۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ فارن فنڈنگ، کروڑوں، اربوں روپے ملازمین کے اکاؤنٹس میں منگوائے، عارف نقوی سے اس نے لاکھوں ڈالرلیے، غلط طریقے سے پیسے تم منگواؤ اور استعفیٰ الیکشن کمشنر دے، چیف الیکشن کمشنرعمران خان نے خود لگایا، اپنی چوری پکڑے جانے پرکہتا ہے الیکشن کمشنراستعفیٰ دے، کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، چوری کا حساب آپ کودینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ منورہ میں نعرے بازی سے سرشرم سے جھک گیا، یہ شخص سیاسی دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا،

اس نے پلاننگ کر کے مدینہ منورہ میں لندن سے بندوں کو بھیج کر نعرے لگوائے، حرم شریف میں مریم اورنگزیب کوگالی نکالی گئی۔انہوں نے کہاکہ آسمان کا نظام حرکت میں آیا تو اس کا جھوٹا نقاب اترگیا، سعودی عرب میں ان غریب پاکستانیوں کا کیا قصورتھا،شیخ رشید کے بھتیجے کو پکڑا گیا تو کہتا ہے فون سعودی عرب چھوڑآیا، اسے پتا تھا فون مل گیا تو تانے، بانوں کا کھرا بھی بنی گالہ جائیگا، جب اس کو پتا چلا حکومت، سیاست ختم ہونے جا رہی ہے، اب کہتا ہے اسلام آباد میں ساتھ چلو، کیا عوام کے مقدر میں لانگ مارچ، فتنہ، فساد لکھا ہے یا ترقی بھی لکھی جانی چاہیے، جو روٹی، بجلی، ترقی عمران نے چھینی تھی وہ نوازشریف،شہبازشریف واپس دلواکررہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…