جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پرضرورت کی مختلف اشیاء پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں،بیسن اورکھجور پر جاری سبسڈی ختم کر دی گئی۔ سبسڈی ختم ہونے کے بعد دالیں 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ ماش کی دال کی فی کلو قیمت 268 روپے سے بڑھ کر278 روپے ہوگئی۔ دال مونگ کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی۔بیسن کی قیمت 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھا کر190 روپے کلو کردی گئی۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اوردودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔مختلف برانڈز کے شربت کی 1500 ملی لیٹرکی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوگئی۔چائے کی پتی کے 190 گرام کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 19 کے بجائے اب 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی۔ چینی 70 روپے فی کلو اور آٹے کا 10کلو کا تھیلہ 400روپے میں دستیاب ہوگا۔گھی 260 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔چینی 5 کلو،آٹا 10 کلو اورگھی 5 کلو تک ملے گا جبکہ شناختی کارڈ کی شرط برقراررہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…