ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تین ساتھی شہباز شریف کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، 20 مئی تک حکومت ختم ہونے کی تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 20 مئی تک حکومت ختم ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ تین ساتھی شہباز شریف کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ

سال کے آخر میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا، پیپلز پارٹی کو راضی کرنے کے لیے پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی اپنی من مانی کر رہے ہیں، چیف سیکریٹری، آئی جی کو سمجھ نہیں آرہا کس کی بات سننی ہے، انتظامی فیصلے کرنے کے لیے پنجاب میں حکومت ہی نہیں، پنجاب کے انتظامی بحران پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ حکومت کے 3 مزید ساتھی شہباز شریف کا مزید ساتھ دینے سے انکاری ہیں، 20 مئی تک حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 9 تاریخ کو ا?رٹیکل 63 اے کیس کی سماعت رکھی ہے، جتنی جلدی آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ آئے گا اتنا جلدی استحکام ہوگا، عمران خان میانوالی سے جلسوں کا آغاز کر رہے ہیں، جلسوں کے دوران عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے جب کہ تحریک انصاف کے جلسے 20 مئی تک جاری رہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اقتدار اعلی کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، یہ حکومت 20 مئی سے پہلے فارغ ہو جائے گی، الیکشن کمشنر تین ماہ میں الیکشن نہیں کروا سکتے تو استعفیٰ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…