پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی؟ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے تمام الزامات مسترد کردیے

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا،اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی؟

چور چور کا شور کرنے والے کی کرپشن کی داستانیں ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں،قومی خزانے سے چوری کئے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا، انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ، قانون اپنا راستہ بنائیگا ،مسجدنبوی ؐکے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی،قانون کو ہاتھ لینے والوں کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا، پہلی بار سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف جارہے ہیں۔اتوار کو یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک شخص گزشتہ 4سال سے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے،وہ شخص 4 سالہ کارکردگی بتانے کی بجائے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، قوم کے قیمتی ترین 4سال مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیوں میں ضائع کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین کے خلاف کرپشن ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، سابق حکومت نے اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اداروں کے بے دریغ استعمال کے باوجود کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے الزامات میں 2 بار جیل میں ڈالا گیا، سابقہ حکومت مسلم لیگ ن پرکوئی ایک بھی الزام نہیں ثابت کر سکی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایک دفعہ پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں،عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا۔ وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو اٹھا کر ایوان سے باہرپھینکا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نااہل حکمران نے تمام مسلمان ممالک سے تعلقات خراب کئے ۔ انہوںنے کہاکہ توشہ اور الزام خان کے پاس عوام کی خدمت بارے بتانے کیلئے ایک لفظ تک نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فرح گوگی کی داستانوں کا کھرا بنی گالا سے ملتا ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی۔انہوںنے کہاکہ 4سال کرپشن کرپشن کا جھوٹا راگ الاپنے والا شہزاد اکبرآج کہاں ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ چور چور کا شور کرنے والے کی کرپشن کی داستانیں ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی خزانے سے چوری کئے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو میگا کرپشن

سکینڈلز، آئین شکنی اور کشمیر فروشی کا حساب دینا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے تاہم قانون اپناراستہ بنائے گا۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ مسجد نبویؐمیں باقاعدہ منصوبہ بندی سے طوفان بدتمیزی بپا کیا گیا، مسجدنبوی ؐکے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی،یہ لوگ اپنی گندی سیاست میں اتنے اندھے ہوئے کہ مسجد نبویؐکا تقدس تک بھول گئے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے غریب عوام

کا احساسس کرتے ہوئے ڈیڑھ ہفتے میں آٹا اور چینی سستی کی ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکومت کی انتظامی نااہلی کی وجہ سے ہے ،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے جلد خاتمے کی ہدایت کررکھی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم سابق حکومت کی نااہلی سے پیداہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ لینے والوں کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ

پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ افغان امن سے خطے کا امن و استحکام جڑا ہے، ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر مریم اور نگزیب نے کہاکہ انہیں رانا ثناء اللہ کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا، حکومت سے گئے صرف اڑھائی ہفتے ہوئے، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ یہ ملک کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی چکی میں جھونک کر گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…