جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر ملنے کا امکان

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان کو 8 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ وہ اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔ سعودی عرب پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کے لئے

2.4 ارب ڈالرز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو جون 2023 تک رول اوور کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکیج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کرے گا، مجموعی پیکیج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر یہ رقم 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غو رکیا گیا۔دوران ملاقات شیخ محمد بن زاید آل النہیان نے امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ دوسری جانب اماراتی قیادت کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر پاکستانی قیادت کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا،دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…