اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی نالائقی ،نااہلی اور غلطیوں کی سزا وہ عوام کو نہیں دے سکتے اور مہنگائی کی ستائی عوام پر یہ مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا لہذا انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی یکم مئی سے لاگو ہوں گی ،وزیر اعظم کی جانب سے وزارت پٹرولیم اور متعلقہ اداروں کو یہ بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی پورے ملک بھر میں یقینی بنائیں اور کسی جگہ پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت نہیں ہونی چاہیے ۔