جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے سرپرستی نہ کی تو انگلینڈ چلا جاؤں گا، کم عمر ترین پاکستانی ورلڈ اسنوکر چمپئن

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سرپرستی نہ کی تو پروفیشنل اسنوکر کیلئے انگلینڈ چلا جاؤں گا۔احسن رمضان نے گزشتہ ماہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن کا ٹائٹل محض 16 برس کی عمر میں جیتا تھا، وہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کیوئسٹ ہیں۔احسن رمضان کے والدین نہیں ہیں، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا،

وہ لاہور کے جس کلب میں ٹریننگ کرتے ہیں اسی کلب میں گزر بسر کرتے ہیں۔احسن رمضان کے مطابق یہ کمرہ ہی میرا سب کچھ ہے، اس کمرے کی میری زندگی میں جتنی اہمیت ہے وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، مجھے اس کمرے میں آکر سکون ملتا، میری اس کمرے میں نیند مکمل ہوتی ہے اور میں تازہ دم ہو کر ٹریننگ پر توجہ دیتا ہوں۔پاکستانی کیوئسٹ نے بتایا کہ ورلڈ چیمپئین بننے سے قبل کلب ٹورنامنٹ جیت کر جو رقم ملتی تھی وہ اپنے اوپر لگاتا تھا، میرے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے، والدین نہ ہونے کی وجہ سے میں تعلیم بھی جاری نہ رکھ سکا، میرے پاس پیسے ہی نہیں تھے اور تعلیم پر اخراجات بہت زیادہ تھے اس لیے میں نے سارا فوکس کھیل پر کر رکھا، میرا ٹارگٹ یہی تھا کہ میں نے 20 برس کی عمر تک عالمی ٹائٹل جیتنا ہے، 16 برس کی عمر میں ورلڈ چیمپئین بننے کا سوچا بھی نہیں تھا۔احسن رمضان نے بتایا کہ مجھے حکومت کی جانب ابھی کچھ نہیں ملا، اب حکومت تبدیل ہو گئی ہے، اس حکومت سے مجھے بڑی امیدیں ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی اسنوکر کا عالمی چیمپئین بننے پر محمد آصف کو سراہا، اب مجھے اعتماد ہے کہ مجھے بھی سراہیں گے۔ورلڈ اسنوکر چیئمئن کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ مجھے کسی ڈپارٹمنٹ میں نوکری ملے تاکہ میں ساری توجہ کھیل پر مرکوز رکھوں، اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر میں کوئی کاروبار شروع کر دوں گا جس سے میرا کھیل متاثر ہو گا کیونکہ میں کھیل کو وقت نہیں دے پاؤں گا۔

احسن رمضان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے سرپرستی نہ ملی تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں ایک اچھا اسپانسر تلاش کروں جو 10، 15 لاکھ روپے کے اخراجات کرے اور میں انگلینڈ میں پروفیشنل اسنوکر کے لیے کوالیفائی کرنے والا ٹورنامنٹ کھیلوں اور وہ جیت کر میں دو سال کے لیے انگلیںڈ میں پروفیشنل اسنوکر کا اہل ہوجاؤں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…