جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا ایسا شہر جہاں پر مسلمانوں کیلئے قبر کی جگہ ختم ہو گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

برلن (این این آئی)جرمنی کے دارالحکومت برلن کو مسلم کمیونٹی کا گھر کہا جاتا ہے جہاں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں تاہم اب برلن میں مسلمانوں کو دفنانے کے لیے جگہ کم پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنازہ گاہ مرکز کے منتظم ایسیکلی کارایل کا کہنا تھا کہ

برلن میں قبروں کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے جس کے باعث مسلمانوں کو دفنانے کے لیے قبر ملنا مشکل ہو چکا ہے۔ایسیکلی کارایل کے مطابق برلن میں ڈھائی سے 3 لاکھ مسلمان رہائش پذیر ہیں لیکن شہر کے نصف مسلمان خاندان مرنے کے بعد اپنے پیاروں کو واپس بھیجنے کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ آدھے خاندان تدفین کے لیے جرمنی کا انتخاب کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2008 سے برلن میں قبر کے لیے جگہ ڈھونڈنا ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے لیکن گزشتہ چند ماہ کے دوران اس مسئلے میں شدت آئی ہے اور یہ سلسلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ قبر کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں ہے اور اب تو برلن میں مسلمانوں کو دفنانا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔دوسری جانب دارالحکومت کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ برلن میں مسلمانوں کے لیے 6 قبرستان مختص تھے جن میں اب دفنانے کے لیے جگہ باقی نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…