کراچی(این این آئی)برسوں سے قومی خزانے پر بوجھ قومی ائیرلائن پی آئی اے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے،قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکادڑ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پہلی سہ ماہی مالیات کی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے نے پہلی تین ماہ میں 115ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، پہلی سہ ماہی کی محصولات 34ارب روپے سے زائد رہے۔پی آئی اے میں یہ مسلسل دوسری سہ ماہی میں آمدنی میں اضافہ رہا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے پی آئی اے کے بند ہونے والے خلیجی ،سعودی عرب بشمول عمرہ آپریشن فعال ہوگئے۔پی آئی اے کو فیول اخراجات کی مد میں 54 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ میں17فیصد کمی کے باوجود ساڑھے11کروڑ روپے کا منافع رہا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوشوں کی وجہ سے مالیاتی نظم و ضبط کے باعث ادارہ ترقی کی جانب گامزن رہا۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک 25اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔