پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف جب 2014ء میں عمران خان سے ملنے بنی گالہ گئے تو عمران خان نے نواز شریف سے کون سی دو فرمائشیں کیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں آصف کرمانی نے کہا کہ 2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کی وساطت سے نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے میری اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک سڑک بنانے کی فرمائش کی جس پر نواز شریف نے وہاں موجود اپنے ساتھ گئے سٹاف کو کہا کہ سڑک بنا دی جائے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دوسرا عمران خان نے فرمائش کی تھی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے اسے یہاں سے خالی کرایا جائے لیکن نواز شریف نے عمران خان کی کچی آبادی و غریبوں کی رہائشگاہ ہٹانے والی فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائشگاہیں بنی گالا پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…