اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی‘اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ دو ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا ہے‘مراد سعید سینیٹ میں اس منصوبہ کے افتتاح کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی؟ اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ دو ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ مراد سعید سینیٹ میں اس منصوبہ کے افتتاح کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔